13 نومبر 2014 - 10:04
لیبیا میں بم دھماکہ، بیس افراد ہلاک

لیبیا میں ایک بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد زخمی ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لیبیا میں واقع طبرق (Tobruk) میں اس ملک کے ایک رکن پارلیمنٹ صالح ہاشم نے کہا ہے کہ لیبیا کے طبرق شہر میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد زخمی ہوگۓ ہیں۔ اس سے قبل ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا تھا کہ اس کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن صالح ہاشم نے کہا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے صرف چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا کی پارلیمنٹ اپنا کام مصر کی سرحدوں کے قریب واقع طبرق شہر میں انجام دے رہی ہے کیونکہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح افراد کی جھڑپوں کی وجہ سے بدامنی پائي جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲